Ticker

6/recent/ticker-posts

عورت_کے_اخلاق_وکردار، قرآنی آیات میں پنہاں ہیں


اگر یہ باتیں کسی بھی عورت میں ہو تو وہ، صرف گھر نہیں بلکہ پوری نسل سنوار دیتی ہے

اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَی النِّسَآءِ
(مرد عورتوں پر نگراں ہیں)
(النساء:34)
❶ 
مردوں پر اپنی حکمرانی نہیں بلکہ مردوں کی حکمرانی کو تسلیم کرنے والی ہوتیں ہیں۔ کیونکہ اللّه نے مردوں کو عورت پر نگران بنایا ھے

 وَ لَا یُبْدِیْنَ  زِیْنَتَہُنَّ
(اور اپنی زیبائش و آرائش کو ظاہر نہ کریں
(النور:31)
❷ 
پردے کی سخت پابند ہوتی ہیں ۔عصمت اور نگاہوں کی حفاظت کرتی ہیں۔کسی نامحرم کی نظر خود پر نہیں پڑنے دیتیں 

      حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰہُ 
(مرد کی عدم موجودگی میں ( اپنی عزت وآبرو اور مال و اولاد کی ) حفاظت کرتی ہیں )
                  (النساء:34)
❸ 
شوہر کی غیر موجودگی میں بھی اپنی عزت مال و متاع کی حفاظت کرتی ہیں اور یہی ایک مضبوط پلس پوائنٹ ھے دین دار لڑکیوں کا کہ انکے مرد ان پر کامل اعتماد کرتے ہیں۔

       فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ
(نیک عورتیں وہ ہیں جو فرمانبردار ہیں)
                   (النساء:34)
❹ 
دیندار لڑکیوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ھے کہ وہ صالحت اور شوہر کی بہت فرمانبردار ہوتی ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے