ماہِ محرم بہت ہی عظیم اور با برکت مہینہ ہے یہ مہینہ ہجری سال کا پہلا اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے، جن کے بارے میں اللہ تعالی کا فرمان ہے:
إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ
ترجمہ: حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ مہینے ہے ، جو اللہ کی کتاب ( یعنی لوح محفوظ ) کے مطابق اس دن سے نافذ چلی آتی ہے جس دن اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا ۔ ان ( بارہ مہینوں ) میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں ۔ یہی دین ( کا ) سیدھا سادہ ( تقاضا ) ہے ، لہذا ان مہینوں کے معاملے میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو [سورۃ توبہ: 36]
❗️
ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: (ایک سال بارہ مہینوں کا ہوتا ہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں ، ذو القعدہ، ذو الحجہ اور محرم مسلسل ہیں جبکہ جمادی اور شعبان کے درمیان مضر قبیلے کا ماہِ رجب ہے[چوتھا حرمت والا مہینہ ہے]) بخاری: (2958)
🔹
ماہِ محرم کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ مہینہ حرمت والا ہے اور اس کی حرمت کی تاکید کیلیے اسے محرم کا نام دیا گیا۔
🔸
ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: (فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ) یعنی سال کے تمام مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو، خصوصاً ان چار مہینوں میں کہ یہ حرمت والے ہیں ۔ ان کی بڑی عزت ہے ان میں گناہ سزا کے اعتبار سے اور نیکیاں اجر و ثواب کے اعتبار سے بڑھ جاتی ہیں ۔
ماخوذ از: تفسیر ابن کثیر: سورۃ توبہ: آیت نمبر: (36
1 تبصرے
ماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریں