Ticker

6/recent/ticker-posts

علم کو یاد کرنے اور اس سے بھرپور فوائد حاصل کرنے کے لیئے چند اہم مقدمات(طلباء و اہل علم کے لیئے خصوصی پیشکش)



من أراد أن يحفظ العلم

جو علم کو یاد کرنا چاھے۔

 فعليه أن يلتزم عشر خصال

اسے 10 عادات اپنانی چاہئیں۔

❶ 

 الأولی: صلوة الليل ولو ركعتين

پہلی:رات کے وقت نفل پڑھنا اگرچہ دو رکعتیں۔

❷ 

 الثانيه: دوام الوضوء

دوسری:وضو کا دوام (ھر وقت باوضو رھنا)

❸ 

 الثالثه: التقوى فى السر والعلانية

تیسری:تقوی کرنا پوشیدہ(تنہائی میں) اور اعلانیہ(مجمع میں)

❹ 

 الرابعة: أن يأكل للتقوى،لاللشهوات

چوتھی:کھائے تقویٰ کیلئے۔ (نیت یہ ھو کہ اس کھانے سے جو طاقت ملے گی اس سے نیک کام کروں گا) نہ کہ خواہشات کیلئے۔

❺ 

 الخامسة: السواك

پانچویں:مسواک کرنا(کہ یہ ایسی سنت ھے کہ فرض کردی جاتی لیکن نہ کی گئی)

❻ 

 السادسة: المواظبة على مطالعة الكتب

مسلسل۔پابندی سے کتابوں کا مطالعہ کرنا۔

❼ 

السابعة:   أدب الأستاذ

ساتویں:استاذ کا ادب کرنا(سامنے بھی،دل میں بھی،زبان سے بھی ظاہر ھو۔ کیونکہ با ادب با نصیب ۔۔۔۔)

❽ 

 الثامنة:    تلاوة القرآن

آٹھویں:قران مجید کی تلاوت کرنا(کہ اس سے قوت حافظہ بھی بڑھ جاتی ھے)۔

❾ 

التاسعة:   خدمة الأبوين

نواں:والدین یعنی ماں اور باپ کی خدمت کرنا(کہ ان کی دعا مقبول ھوتی ھے)۔

10

 العاشره:   حسن الأخلاق

عمدہ یعنی اچھی عادات(صبر۔شکر۔سلوک۔صدق۔رضا) اپنانا۔

    (تلك عشرة كاملة)

أرسلوا هذه إلى أحبابكم

ایک تبصرہ شائع کریں

9 تبصرے