❶
صدقہ
اگر صدقہ کرنے والا یہ جان لے، کہ اُس کا صدقہ فقیر سے پہلے اللہ کے ہاتھ میں پہنچتا ہے؛ تو یقیناً دینے والے کو لینے والے سے زیادہ لذت ملے
امام ابن القیم رحمه الله
(مدارج السالكين : 26/1)
❷
خواہش
امام ابن قیم رحمه اللہ فرماتے ہیں :
کوئی قید خانہ خواہش کی قید سے تنگ نہیں، اور خواہش کی زنجیر سے زیادہ مشکل کوئی زنجیر نہی
[ الداء والدواء ٩٢ ]
❸
اصل ٹھکانہ
سلف صالحین ایک دوسرے کو دلاسہ دیا کرتے اور کہتے: یہ کچھ دنوں کی بات ہے؛ اصل ٹھکانہ تو جنت ہے
امام ابنِ الجوزی رَحِمَهُ اللَّهُ
(صفة الصفوة : 122/1)
❸
خدا کی حمد و اپنے گناہوں کی معافی
انسان کو چاہیے کہ ایک سانس میں خدا کی حمد کرے اور دوسرے سانس میں اپنے گناہوں کی بخشش مانگے
امام ابن تیمیہؒ
جامع المسائل المجموعة الأولى ص161
❹
دل میں تاثیر پیدا کرنے والے کلمات
شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ یاحی یاقیوم کا بہت کثرت سے ورد کرتے تھے۔ایک دن فرمایاکہ ان دونو ناموں کی دل میں بڑی تاثیر ہے
حافظ ابن قیمؒ
❺
زندگی کا مشہور و معروف کارنامہ
حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمۃ اللہ علیہ
کی زندگی کا ایک عظیم مشہور ومعروف کارنامہ
آپ کو قرآن کریم سے اس قدر تعلق اور وابستگی تھی کہ فارغ ہونے کے بعد پہلے خود قرآن کریم حفظ کیا پھر اپنی اہلیہ محترمہ کو حافظ قرآن بنایا اور اہلیہ محترمہ نے اپنے تمام گیارہ بچوں اور دونوں بچیوں کو حافظ قرآن بنایا
بعدہ حافظہ محترمہ نے جس قدر ہوسکا اپنے بچوں کی بیویوں اور ان کے بچوں کو حافظ بنایا۔
کس قدر سعادت اور نیک بختی کی بات ہے اللہ تبارک و تعالیٰ دونوں حضرات کی مغفرت فرمائے آمین-
❻
خلافت میں بھی سادگی
ایک مرتبہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ
علیہ نے زمانئہ خلافت میں اپنی بیوی سے فرمایا کہ انگور کھانے کو جی چاہتا ہے- تمہارے پاس کچھ ہو تو دو تاکہ انگور خرید کر منگائیں، اہلیہ محترمہ نے جواب دیا میرے پاس تو کوڑی بھی نہیں ہے میں کہاں سے دوں؟ آپ امیر المومنین ہیں اور آپ کے پاس اتنا بھی نہیں کہ انگور لےکر کھالیں؟ فرمایا دل میں انگور کی تمنا لے جانا اس سے بہتر ہے کہ (بیت المال کے پیسے سے انگور کھاکر جس میں ہر مسلمان کامال ہے) کل دوزخ کی زنجیروں میں رگڑا جاؤں-
❼
عورت کا کسی کے لیئے زیب و زینت کرنا
کسی عورت کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے خاوند کے علاوہ کسی اور کے لئے خواہ وہ مرد ہو یا عورت اپنے آپ کو زیب و زینت سے آراستہ کرے
(حضرت مجدد الف ثانی ؒ )
❽
آنکھ کی حفاطت نہیں تو دل و شرمگاہ بھی محفوظ بھی. محفوظ نہیں
جاننا چاہیئے کہ دل آنکھ کے تابع ہے جب تک آنکھ محرمات (حرام چیزوں) سے بند نہ کی جائے گی دل کی حفاظت مشکل ہے، جب آنکھ ہی گرفتار ہو گئی تو دل کی حفاظت بہت ہی مشکل ہے اور جب دل گرفتار ہوگیا تو شرمگاہ کی حفاظت سخت مشکل ہے
(حضرت مجدد الف ثانی ؒ )
❾
جنت کے علاوہ ہر نعمت اور جہنم کے علاوه ہر آفت عارضی ہے
یاد رکھیں! کہ جنت کے علاوہ ہر نعمت عارضی ہے؛ اور جہنم کے علاوہ ہر آفت عافیت ہے
کتنے ہی لوگوں سے گناہ ہوا؛ پھر یاد آنے پہ اِستغفار کیا اور وہ توبہ کے بعد پہلے کی نسبت بہتر ہو گئے
امام ابن عثيمين رحمه الله
(القول المفيد : 178/3)
ہر امت کا ایک بت ہوتا ہے جس کی وہ پرستش کرتی ہے اور اس امت کا بت درہم و دینار ہے
حسن بصری رحمہ اللّٰہ
میں روئے زمین پر علم حاصل کرنے سے بہتر کوئی عمل نہیں جانتا
امام بشر الحافی رحمه الله
(الآداب الشرعية : 39/2)
سلف صالحین اپنی اولاد کو حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما سے محبت اِس طرح سکھاتے تھے؛ جیسے قرآن پاک کی سورت یا سُنت سکھاتے تھے
امام مالک رحمه الله
(الموطأ : 15/1)
جِس سے اپنی خامیاں پوشیدہ ہوں؛ اُس پر دوسروں کی خوبیاں بھی مخفی رہتی ہیں
امام حاتم بن حبان البستی رحمه الله
(روضة العقلاء : 22)
مخلوق میں سب سے زیادہ دھوکے باز وہ ہے؛ جِس کو دنیا نے دھوکہ دیا، اور اُس نے جلدبازی کی، اس (دنیا) کو آخرت پر ترجیح دی اور آخرت کے مقابلے میں اس پر راضی ہو گیا
امام ابن القيم رحمه الله
(الداء والدواء : 79)
لوگ دو قسم کے ہیں: ایک مومن اور ایک جاہل؛ پس مومن کو تکلیف نا دو، اور جاہل کے ساتھ اُلجھ کر جہالت نا کرو
امام الربيع بن خثيم رحمه الله
(حلیة الاولیاء : 110/2)
تم اُس وقت تک عبادت کی مٹھاس نہیں پا سکتے؛ جب تک تم اپنے اور اپنی خواہشات کے درمیان لوہے کی دیوار نہ بنا لو
امام بشر الحافی رحمه الله
(ذم الھوی : 30)
نفس کی پاکیزگی اور اصلاح اُس وقت تک نہیں ہوتی؛ جب تک کہ اُس کو مصیبت سے پرکھا نہ جائے
امام ابن تيمية رحمه الله
(جامع المسائل : 257/3)
مولانا یونس صاحب پالن پوری دامت برکاتہم
ہر طرح کے شر سے حفاظت کا ایک اہم نسخہ
جب گھر سے نکلے تو یہ دعا پڑھ لیجیے ہر طرح کے شر سے حفاظت ہوگی ان شاءاللہ
اَللّٰهُمَّ سَلِّمْنِيْ وَسَلِّمْ مِنِّيْ
ترجمہ: اے میرے پیارے اللہ! مجھے سلامت رکھیے اور میری طرف سے دوسروں کو سلامت رکھیے۔
(الادب المفرد: 1196)
محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ
یحییٰ بن معاذ ؒ ایک بزرگ ہیں گزرے ہیں، فرمایا کرتے تھے کہ دل کی مثال ہنڈیا کی سی ہے اور زبان کی مثال چمچ کی سی ہے، چمچ وہ کچھ نکالتا ہے جو ہنڈیا میں موجود ہوتا ہے، زبان وہی کچھ نکالتی ہے جو دل میں موجود ہوا کرتا ہے اگر دل میں ظلمت ہوگی تو زبان سے بھی بری گفتگو نکلے گی، اگر دل میں نور ہوگا تو زبان سے پاکیزہ گفتگو نکلے گی۔
(خطبات فقیر،جلد:1،صفحہ:103)
جب آپ کی جان کو خطرہ ہو تو صدقہ دے کر جان بچاؤ اور جب آپ کے دین کو خطرہ ہو تو اپنی جان دے کر دین بچاؤ..
شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہ
محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ
ایک شخص کہنے لگا، شاہ جی ( سید عطاء الله شاہ بخاری ؒ )! کیا مردے سنتے ہیں؟
شاہ جی ؒ نے فرمایا بھئ ! ہماری تو زندہ بھی نہیں سنتے ہم مردوں کی کیا بات کریں۔
(خطبات فقیر،جلد:2،صفحہ:195)
تنگدستی کے وقت اعمال پر نظر اور استغفار کی کثرت
فرمایا کہ: حضرت والا محی السنہ مولانا ہردوئی نوراللہ مرقدہٗ فرمایا کرتے تھے
کے اگر رزق میں تنگی ہو تو پہلے اپنے اعمال پر نظر ڈالو پھر اپنے گھر والوں کے اعمال پر نظر ڈالو کہ کہیں حق تعالی شانہٗ کی کوئی نافرمانی تو نہیں ہو رہی؟ اس وقت توبہ و استغفار کی کثرت کرنی چاہئے-
"اگر موت کی یاد میرے دل سے نکل گئی، تو مجھے ڈر ہے؛ کہ میرا دل بگڑ جائے گا!"
سعيد بن جبير رحمه الله
(الزهد للإمام أحمد : 300/1)
تکبّر، انتہا پسندی، مبالغہ آرائی اور خود پرستی سے بچو؛ اللہ کیلئے عاجزی اختیار کرو، اللہ تمہیں بلند کر دے گا
امام قتادة رحمه الله
(سير اعلام النبلاء : 276/5)
دوستوں کی تعداد بڑھاؤ؛ کیونکہ ہر مومن کی شفاعت ہوتی ہے!"
امام حسن البصری رحمه الله
(جامع الأحاديث : 357/4)
فتنے کو جاننے کا قاعدہ یہ ہے، کہ ہر وہ چیز جو اللہ کی اطاعت سے روکے؛ وہ فتنہ ہے
امام الشاطبی رحمه الله
(الإعتصام : 438/1)
لوگ ڈھونڈتے رہ گئے کامیابی کو
مؤذن ساری عمر کہتا رہا حى على الفلاح
مولانا منظور مینگل صاحب دامت برکاتہم
محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ
ایک بزرگ کی والدہ فوت ہو گئیں۔ الله تعالی نے الہام فرمایا، اے میرے پیارے ! جس کی دعائیں تیری حفاظت کرتی تھی وہ ہستی اب اس دنیا سے اٹھ گئی ہے، اب ذرا سنبھل کر قدم اٹھانا۔
(خطبات فقیر؛ جلد:4، صفحہ:207)
خلوت اختیار کرتے وقت کون سی نیت اختیار کرے؟
فرمایا کہ خلوت بایں وجہ پسند کرے کہ لوگ میرے شر سے بچیں، به قصد نہ ہو کہ میں لوگوں کے شر سے بچوں، اور اپنے عیوب اور لوگوں کوستانا یاد کر کے یہ نیت کرے۔
( ملفوظات حکیم الامت ، جلد ۲۶، الکلام الحسن بصفه ۱۹۹)
0 تبصرے