Ticker

6/recent/ticker-posts

بتاؤ! یہ ہمیں الله سے بھلا کیسی محبت ہے? Batao! Ye hame Allah se bhala kesi muhabbat


 محبت چیز ہے ایسی 


سُنا تھا ہم نے لوگوں سے

مُحبّت چیز ایسی ہے

چھُپائے چھُپ نہیں سکتی

دبائے دب نہیں سکتی

یہ چہرے سے جھلکتی ہے

یہ لہجے میں مہکتی ہے

یہ آنکھوں میں چمکتی ہے

یہ راتوں کو جگاتی ہے

یہ آنکھوں کو رُلاتی ہے

مگر یہ سب اگر سچ ہے!

تو ہمیں ﷲ سے بھلا کیسی مُحبّت ہے؟ 

نہ چہروں سے جھلکتی ہے! 

نہ لہجوں میں مہکتی ہے! 

نہ آنکھوں کو رُلاتی ہے! 

نہ راتوں کو جگاتی ہے! 

بتاؤ! یہ ہمیں ﷲ سے

بھلا کیسی مُحبّت ہے؟ 

بھلا کیسی مُحبّت ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے