Ticker

6/recent/ticker-posts

رہائ سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کا حماس کے ارکان کو خط


"ان جنرلوں کے لیے جو پچھلے چند ہفتوں سے میرے ساتھ ہیں... ایسا لگتا ہے کہ ہم کل الگ ہو جائیں گے، لیکن میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ نے میری بیٹی ایمیلیا کے ساتھ جو غیر معمولی انسانیت کا مظاہرہ کیا اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ آپ لوگ اس کے والدین کی طرح تھے، جب وہ چاہتی آپ کو بلاسکتی تھی۔ اس نے محسوس کیا کہ آپ سب صرف دوست نہیں ہیں، بلکہ حقیقی، مہربان ہیں۔

آپ کا شکریہ، آپ کا شکریہ، آپ کا شکریہ... اس کے ساتھ صبرو تحمل سے پیش آنے اور اسکی مٹھائیوں اور پھلوں سے تواضع کرنے کا شکریہ۔

بچوں کو جنگی علاقوں میں نہیں ہونا چاہیے، لیکن آپ اور دوسرے مہربان لوگوں کا شکریہ جو ہم راستے میں ملے، میری بیٹی نے خود کو غزہ میں ایک ملکہ کے طور پر دیکھا۔

ہم ایک بھی ایسے شخص سے نہیں ملے جو ہمارے ساتھ شفقت، دیکھ بھال اور محبت سے پیش نہ آیا ہو۔

میں ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا، کیونکہ میری بیٹی کسی دیرپا نفسیاتی صدمے کے ساتھ یہاں سے نہیں گئی۔ میں آپ کی مشکل صورتحال اور غزہ میں آپ کے بھاری نقصانات کے باوجود آپ کی مہربانی کو یاد رکھوں گا۔

میں آپ سب اور آپ کے اہل خانہ کی صحت اور محبت کی خواہش کرتا ہوں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔

ڈینیئل اور ایمیلیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے