ٹشوپیپر کا ایک دلچسپ تجربہ آپ نے بھی شاید بچپن میں کیا ہو۔۔۔
ایک جگہ تھوڑا سا پانی گرائیں، اس پانی کے ایک طرف ٹشوپیپر کا ایک کونا رکھ دیں، اس کونے کے علاوہ باقی سارا ٹشوپیپر پانی سے باہر ہوگا۔۔۔۔۔
تھوڑی دیر بعد دیکھیے گا کہ ٹشوپیپر کا ایک بڑا حصہ گیلا ہوچکا ہوگا، م خاموشی کے ساتھ پانی ٹشوپیپر میں سرایت کرتا جائے گا۔۔۔۔
بہت دلچسپ معلوم ہوتا ہے، سرایت کرنے کا عمل نہایت خاموشی اور سرعت کے ساتھ نظر آئے گا۔۔۔۔
اس عمل کو سائنسی اصطلاح میں Capillary Action
کہا جاتا ہے۔۔۔۔
یہی حال نیک صحبت یا بری صحبت کا ہے۔۔۔۔
آپ تھوڑا وقت گزاریں یا زیادہ وقت، صحبت کے اثرات اسی طرز پر آپ کے قلب پر مرتب ہونگے اور شروع میں آپ کو معلوم بھی نہ ہوپائے گا۔۔۔۔
جتنی زیادہ صحبت، اُتنے زیادہ اثرات
صحبت کے اثرات ازخود سرایت کرتے جائیں گے .......... اس لیے صحبتِ نیک رکھیے اور بری صحبت سے احتراز کیجیے
منقول

1 تبصرے
Ary meray bhae tissue paper ko achi sohbet ki tashbi kiyu bna rhay ho tissue paper ake galeez item hay
جواب دیںحذف کریں