👇مسواک کرنے کے حیرت انگیز فوائد 👇
مسواک کرنے کا اہتمام کریں
رسول اللہ صلی الم نے ارشاد فرمایا : مسواک کیا کرو اس لئے کہ مسواک منہ کو صاف کرنے والی اور پروردگار کو راضی کرنے والی ہے۔ جب بھی میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے مجھے مسواک کا کہا حتی کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ مسواک مجھ پر اور میری امت پر فرض ہو جائے گی۔ اور اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں مسواک کو اپنی امت پر فرض کر دیتا۔ اور میں اتنا مسواک کرتا ہوں کہ مجھے خطرہ ہونے لگتا ہے کہیں میرے مسوڑھے نہ چھل جائیں۔
“ (سنن ابن ماجه : 289 باب السواك)
مسواک کی ترغیب اور فضیلت
سید نا علی رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ مسواک کا حکم دیا اور فرمانے لگے کہ رسول اللہ سی سی ایم نے ارشاد فرمایا: "جب انسان مسواک کر کے نماز کی ادائیگی کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو ایک فرشتہ اس کے پیچھے کھڑا ہو کر اس کی قراءت سنتا ہے اور وہ فرشتہ اس انسان کے مزید قریب ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اپنا منہ اس قراءت کرنے والے کے منہ پر رکھ دیتا ہے اس پڑھنے والے کے منہ سے جو بھی قرآن کے الفاظ نکلتے ہیں وہ اس فرشتے کے پیٹ میں داخل ہو جاتے میں تو اس قرآن کریم کے لیے اپنے منہ کو پاک وصاف رکھو
( خوب مسواک کیا کرو )
( مسند البزار 6522 ) [ حکم : حسن] ( سنن ابن ماجه : 291 ) قال الشيخ الألباني: صحيح]
مسواک سے قوتِ حافظہ بڑھتی درد سر دور ہوتا ہے اور سر کی رگوں کو سکون ملتا ہے اس سے بلغم دُور، نظر تیز معدہ درست اور کھانا ہضم ہو تا ہے عقل بڑھتی ، بچوں کی پیدائش میں اضافہ ہو تا، بڑھاپا دیر میں آتا اور پیٹھ مضبوط ہوتی ہے۔
(منها حاشية العلمحطاوی ص ۶۸
مسواک کرکے پڑھی جانے والی نماز
رسول اللہ صلی کلام نے ارشاد فرمایا:
مسواک کے ساتھ ادا کی جانے والی نماز کا اجر و ثواب مسواک کے بغیر ادا کی جانے والی نماز سے 70 گنا زیادہ ہے۔



0 تبصرے