Ticker

6/recent/ticker-posts

زندگی میں اگر کچھ کام کرنا ہے تو اس نسخے پر عمل کریں


 ریسرچ کے مطابق آج کل ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ اپنے ارد گرد کے کم عقلوں سے نمٹنا ہے۔ ایک دانا شخص سے کسی نے پوچھا کہ ”آپ اتنے خوش کیسے رہتے ہیں۔ اس نے کہا: ” میں بیوقوف لوگوں سے بحث نہیں کرتا۔ “ پو چھا پھر کیا کہتے ہیں؟ دانا شخص بولا میں انھیں جواب دیتا ہوں کہ ”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ “ پوچھنے والے نے کہا: ” پھر بھی اپنی بات یا اپنا موقف منوانے کے لیے یا اسے قائل کرنے کے لیے آپ کو اسے کوئی دلیل تو دینی چاہیے !"

اس پر اُس دانا شخص نے پوچھنے والے کو تاریخی جواب دیا۔ " آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں"۔

پیارے ممبران زندگی میں اگر کچھ کام کرنا ہے تو اس نسخے پر عمل کریں۔ کوئی لاکھ آپ کو اکسائیں یا ذہنی دباؤ میں مبتلا کریں آپ جواب یار یکشن میں اس اصول کو نہ بھولیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے