Ticker

6/recent/ticker-posts

زہریلے لٹریچر کا مطالعہ مت کرو


ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ارشاد فرمایا کہ جس کے دل میں اہل اللہ سے بغض و عناد کا زہر ہوتا ہے،اس کی تحریر میں،تقریر میں،قلم میں،روشنائی میں غرض ہر چیز میں اس زہر کے اثرات پہنچ جاتے ہیں ـ اسی لئے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا کہ جن کا باطن فاس عقائد سے پُر ہے، ان کا لٹریچر کتنا ہی رنگین نظر آئے،ہرگز ان کتاب کا مطالعہ مت کرو کیونکہ وہ باطن میں بُغضِ صحابہ، بد تمیزی اور گستاخئ پیغمر لئے ہوئے ہے ـ لہذا جو لوگ گمراہ ہیں ان کے لٹریچر میں چاہے قرآن پاکِ ہی کیوں نہ ہو،حدیث ِ پاک ہی کیوں نہ ہو وہ بھی مت پڑھو کیونکہ ان کے قلب میں گمراہی ہے،اور زبان اور قلم ترجمانِ دل ہوتا ہے،تو ان کے قلم سے ان کے گمراہ قلب کی ترجمانی ہوگی ـ کتنے لوگوں نے گمراہوں کی کتابیں پڑھیں اور خود گمراہ ہوگئے بلکہ بزرگوں سے بھی بھاگ گئے ـ اپنے مربی سے بھی بھاگ گئے ـ اس لئے ان کی کوئی کتاب مت پڑھو، بس اللہ والوں کی کتابیں پڑھو ـ اللہ والوں کے کلام میں کتنی ہی سادگی ہو لیکن وہ نور سے پُر ہے اور اس سادگی میں بھی آپ کو ان شاءاللہ! رنگینیاں محسوس ہوں گی ـ 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کتاب  : اِلہاماتِ رَبَّانی

          (صفحہ ۴۱۰  ) 

مجموعہ ملفوظات : حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے