![]() |
| سال رفتہ کا محاسبہ کریں |
کسی بھی اہم کام کے اختتام پر پورے کام کا جائزہ لیا جاتا ہے۔۔۔ پیپر کے بالکل آخری وقت میں پوری جوابی کاپی پہ اک عمیق نظر دوڑائی جاتی ہے اور خوش وہی ہوتا ہے جس کا پرچہ اچھا ہوا ہو۔ بالکل اسی طرح آج شمسی سال کا آخری دن بلکہ آخری گھڑیاں ہیں۔ آج پورے سال کا جائزہ لینے اور محاسبہ کرنے کا وقت ہے اور خوش صرف اسی کو ہونا چاہیے جس نے پورا سال اپنے رب کو راضی کیے رکھا اور جو خدانخواستہ ایسانہ کر سکا اسے آج تو بہ واستغفار کا اہتمام کرنا چاہیے۔۔
زندگی کی قدر کیجئے
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَقَارَبَ الزَّمَانُ فَتَكُونُ السَّنَةُ كَالشَّهْرِ وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَتَكُونُ الْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ ، وَيَكُونُ الْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ، وَتَكُونُ السَّاعَةُ كَالطَّرَمَةِ بِالنَّارِ
ترجمہ
رسول الله ﷺ نے فرمایا
قیامت اُس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک زمانہ آپس میں بہت قریب نہ ہو جائے ینی شب روز کی گردش بہت تیز ہو جائے گی) چناں چہ سال مہینہ کے برابر مہینہ ہفتہ کے برابر، ہفتہ دنوں کے برابر دن گھنٹہ کے برابر ہو جائے اور گھنٹہ کا دورانیہ صرف اتنا ہی معلوم ہوگا کہ جتنی
دیر میں گ کا شعلہ یک دم بھڑک کر بجھ جاتا ہے۔
زندگی کو گناہوں میں ضائع ہونے سے بچاہیے ہمیشہ کی کامیابیاں حاصل کیجیے

0 تبصرے