رسول اللہﷺ نے نیک بیوی کی چار نشانیاں بیان فرمائ ہیں۔
❶
پہلی نشانی یہ ہے کہ "جب اسکو خاوند کسی بات کا حکم کرے توہ اسکے حکم کو مانے"۔
علماء نے لکھا کہ ضد کرنے والی نا ہو۔ ماں باپ کو اپنی بچیوں کی تربیت کرنی چاہیۓ اور سمجھانا چاہیۓ کہ تم نے خاوند کے پاس جانا ہے تو ضد نا کرنا۔
اپنی بات منوانے کی بجاۓ اسکی مان کر زندگی گزارنا۔ اسی میں برکت ہے۔ یہ بات،
ضرور سمجھانی چاہیۓ کیوں کہ میاں بیوی کا ناز و انداز کا ایک تعلق ہوتا ہے اور لڑکیاں اکثر چھوٹی چھوٹی بات پر ضد کرنے لگ جاتی ہیں۔
❷
دوسری نشانی یہ ہے کہ "جب خاوند اسکی طرف دیکھے تو اسکا دل خوش ہوجاۓ"۔
علماء نے لکھا مطلب یہ ہے کہ وہ گھر میں صاف کپڑے پہنے۔ ایسا نا ہو کہ جب وہ گھر سے نکلے تو فیشن ایبل کپڑے پہنے اور گھر میں بھنگن بنی پھرے۔ گھر میں گندی سی بنی ریے اور اسکے بدن سے بو آرہی ہو اور باہر نکلے تو خوشبیوئں لگا کر نکلے۔شریعت نے اسکو پسند نہیں کیا۔ ایک تو صاف ستھری بن کر رہے اور دوسرا اسکے چہرے پر، خاوند کے لیۓ مسکراہٹ ہو۔ یہ نا ہو کہ ہر وقت ہی منہ بناۓ رکھے۔
❸
تیسری نشانی یہ ہے کہ "اگر خاوند کسی بات پر قسم کھالے تو بیوی اسکی قسم والی بات کو پورا کرے"
❹
چوتھی نشانی یہ یے کہ "جب خاوند گھر میں نا ہو تو بیوی اسکے مال اور آبرو کی حفاظت کرے"۔
رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین۔

0 تبصرے