Ticker

6/recent/ticker-posts

کاروبار و تجارت کو شریعت کے سانچے میں ڈھالیں


کسی بھی کاروبار یا تجارت کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے 
(Shariah Compliance) 
کے لیے درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
❶
 کاروبار و تجارت میں سرمایہ کاری کا پیسہ 100 فیصد حلال ہو۔ سودی قرضے ، بہن بھائیوں کی میراث کا دبایا ہوا مال، اسی طرح ہر قسم کا حرام مال کار و بار و تجارت میں لگانا درست نہیں۔
❷
 کاروبار و تجارت کی نوعیت حلال ہو۔ شراب و نشہ آور اشیاء، سودی لین دین، دھوکہ دہی، فحاشی وعریانی ،موسیقی اور ناچ گانے وغیرہ پر مبنی کار و بار و تجارت درست نہیں۔
❸
 پارٹنر شپ کی صورت میں شراکت داری یا مضاربت کے اسلامی اصولوں کا خیال رکھا جائے۔
❹
 کاروبار سے متعلق حکومتی قوانین کی پابندی کی جائے۔
❺ 
بینکوں و دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ معاملات شریعت کے مطابق ہوں۔
❻ 
کمپنی کے اپنے ملازم کے ساتھ ، اسی طرح خریدار اور فروخت کنندہ کے ساتھ معاملات شریعت کے مطابق ہوں۔
 ❼ 
تشہیر کے صرف جائز ذرائع استعمال کیے جائیں۔ جاندار کی تصویر ، عورت کی نمائش، رشوت ودیگر ناجائز ذرائع اختیار کر نادرست نہیں۔
❽ 
پر دہ کا خاص خیال رکھا جائے ، بے پردگی اور نامحرم مرد و عورت کا بے محابہ ملنا جلنا اور مخلوط ماحول درست نہیں۔
❾ 
کاروبار و تجارت کی زکوۃ حساب لگا کر پوری پوری اداء کی جائے۔ 
❿
 بوقت ضرورت کار و بار و تجارت سے متعلق شرعی احکامات کسی مستند مفتی یادار الافتاء سے معلوم کیے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے