ارشاد فرمایا کہ : نظر بچاؤ، نظر میں نشہ ہے، شراب حرام ہے کیوں کہ اس سے عقل غائب ہو جاتی ہے، حسینوں کو دیکھنا حرام اس لیے ہے کہ ان کو دیکھنے سے ایک نشہ آتا ہے جس سے عقل ضایع ہو جاتی ہے، پھر نہ جنت یا در ہے گی ، نہ اللہ یاد آئے گا، نہ شیخ یاد آئے گا، نہ خانقاہ یاد رہے گی، سوائے اس کے کہ گندے مقامات کی رغبت شدیدہ میں مبتلا ہو جاؤ گے۔ اس لیے نظر کی حفاظت کیجیے، پھر مراقبہ کیجیے کہ ان حسینوں کے پاس کیا ہے؟ ان کی لذت کے مقامات پیشاب پاخانہ کے مقامات ہیں لیکن یہ مراقبہ جب مفید ہوگا جب ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کریں گے اور نظر کی حفاظت کریں گے ورنہ دیکھنے کے بعد عقل مغلوب ہو جاتی ہے اور آدمی نشہ سے بے وقوف، احمق، بین الاقوامی گدھا، انٹر نیشنل ڈنکی بن جاتا ہے۔ بتائیے ! بین الاقوامی بے وقوف اور گدھا بنا اچھا ہے یا بین الاقوامی عقل مند ۔ بین الاقوامی عقل مند بننا چاہیے۔ (نزول سکینہ )

0 تبصرے