ایک ایسا جوڑا جس نے ابھی پروفیشنل زندگی کا آغاز کیا تھا،دونوں تحریک اسلامی کے شاہین تھے،ڈاکٹر سید نثار الدین ایس آئی او کے مقامی یونٹ کے صدر تو ان کی اہلیہ ڈاکٹر ام مہمین صائمہ، جی، آئ، او، تلنگانہ کی صوبائی سکریٹری،
دونوں کو ابھی بہت اونچا اڑنا تھا لیکن قضائے الہی کا یہ فیصلہ تھا کہ دونوں کو ایک ساتھ جنت کے افق پر اڑنا ہے.
سبب بنا الیکٹرک شاک اور دونوں راہی عدم ہوگئے.
انا للہ وانا الیہ راجعون
دل مغموم ہے،تحریک اسلامی کے سبھی بہنوں اور بھائیوں کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش ہے.
رب کریم دونوں کی مغفرت فرمائے اور فردوس بریں میں اعلی مقام عنایت فرمائے.ان کے جملہ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین ثم آمین یا رب العالمین
مہدی حسن عینی
ڈائریکٹر انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند

0 تبصرے