صرف وہی مددگار ہے۔ صرف وہی رحمٰن ہے۔ جتنی بار پلٹ
کر جاؤ وہ اپنا لیتا ہے

2
ہر وہ شخص جو آپ کو گلے لگاتاہے
ضرروی نہیں کہ وہ آپ سے محبت بھی کرتا ہو
میں، میرا، مجھ سے اور تو، تیرا، تجھ سے کے درمیان جذبات کا ایک ایسا دریا حائل ہے جسے صرف اللّٰہ کے خاص بندے ہی پار کر پاتے ہیں
5
ایک زمانہ تھا کہ ہمارے محلے والے بھی ہمارے تمام رشتے داروں کو جانتے اور پہچانتے تھے۔ اب وہ زمانہ ہے صاحب کہ ہمارے بچے بھی ہمارے رشتے داروں کو نہ جانتے ہیں نہ پہچانتے ہیں
6
بھیڑ ہمیشہ اس راستے پر چلتی ہے جو راستہ آسان لگتا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ بھیڑ ہمیشہ صحیح راستے پر چلتی ہے، اپنے راستے خود چنئے، کیوں کہ آپ کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا, صاحب
7
اپنا کردار آئینہ کر لو
سانپ شیشہ پہ چڑھ نہیں سکتا
8
کبھی کبھی خود سے بھی معافی مانگنے کو جی چاہتا ہے، صاحب!! کیوں کہ انجانے میں انسان اپنی " ذات " کے ساتھ بھی بہت سی " ناانصافیاں " کر جاتا ہے
9
اخلاق کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں میں نے ان پڑھ لوگوں کو انتہائی باتمیز اور تعلیم یافتہ لوگوں کو انتہائی بدتمیز دیکھا ہے
10
کچھ چیزیں بہت عرصے بعد بھی پلٹ کر شرمندہ کرنے آتی ہیں، صاحب.... خاص طور پر کسی کو دیا ہوا دھو کہ یا کوئی بولا ہوا جھوٹ
11
زندگی میں کچھ چیزیں ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتی، کچھ غلطیاں جو ہم بھول نہیں پاتے، کچھ تکلیفیں جو ٹھہر جاتی ہیں اور کچھ لوگ جو یاد رہ جاتے ہیں
12
اپنوں کی غلطیاں بھی اپنی ہی ہوتی ہیں، صاحب.... مل جل کر سدھار لینی چاہئیں انا اور تکبر کی دستار باندھ کر دوسروں کے جھکنے کا انتظار نہیں کرنا چاۓ
13
جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر تقسیم ہو رہی ہے، آپ کے اوپر زوال نہیں آ سکتا۔ خیر کا مطلب: ایک پلیٹ کھانا، کچھ پیسے، اچھا مشورہ، دکھ میں دلاسہ، مسکرا کر سلام کا جواب، بلا حسد مبارکباد، اور اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتیں جن کی وجہ سے مخلوق خدا میں خوشیاں بانٹی جا سکیں
14
لوگوں کے بدلے ہوئے مزاج ہی تو ہمیں انسان بناتے ہیں، ورنہ تو ہم سمجھ ہی نہیں پاتے کہ زندگی کتنی مشکل ہے
15
گھر پریوار میں چل رہی ان بن کو ہمیشہ راز ہی رکھنا چاہیے، ورنہ ایسی خبروں کو لوگ بڑی دلچسپی سے پھیلاتے ہیں صاحب!! اور مذاق بھی اڑاتے ہیں، بھلے ہی مہابھارت ان کے اپنے گھر میں ہو رہی ہو
16
کچھ محبتیں خوبصورت احساس میں لپٹی ہوئی ہوتی ہیں، ان کا کھونے -پانے، نفع - نقصان، یا ہجر و وصال سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا
17
یہ اللہ کریم کی سُنت ہے کہ وہ بڑی تکلیف سے پہلے چھوٹی تکلیف سے تنبیہہ فرماتا ہے تاکہ اہل عقل سٙمجھ جائیں اور اپنی اور اپنے مٙلکیتی ریوڑ پر توجہ دیں اِس سے قٙبل کہ اُسے بھیڑیے نوچ کھائیں۔
18
ہر وہ شخص جو آپکی زندگی میں قدم رکھتا ہے اُسکے آنے کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے، کچھ آپکو محبت کرنا سکھا دیتے ہیں کچھ لوگ محبت نبھانا سکھا دیتے ہیں، کچھ صبر کرنا سکھا دیتے ہیں تو کچھ خواب دیکھنا اور کچھ لوگ انہی خواب کو پورا کرنے کا حوصلہ دے جاتے ہیں
19
ٹھوکریں کھا کر بھی نہ سنبھلے تو مسافر کا نصیب، ورنہ راستے کے پتھر تو اپنا فرض ادا کر دیتے ہیں, صاحب

0 تبصرے