از: سہیل الہی
بہت دنوں سے بندے کے استعمال میں ایک ایپ تھی، جس میں درجنوں عمدہ چیزیں اور سہولتیں ہونے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر قمری اور شمسی تاریخیں دیکھنے کیلیے خوبصورت گھڑی دی گئی ہے، ساتھ میں روزانہ عمدہ مضامین بھی اس ایپ کے توسط سے شیئر کیے جارہے ہیں۔
نام ہے اس ایپ کا کشکول اردو راہی حجازی
بہت دنوں سے اسکی تحقیق میں تھا کہ یہ ایپ کن صاحب کی ہے؟ کچھ دن لگاتار جو اس کی تحقیق میں رہا تو کئی جگہوں سے یہ بات پتہ چلی کہ اس ایپ کے بنانے والوں میں دار العلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث و صدر المدرسین حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری نور اللہ مرقدہ کے صاحب زادے شامل ہیں
یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے محبوب استاذ کے فرزند کی جانب یہ ایپ منسوب ہے، سوچا کہ اس تعلق سے ایک پوسٹ لکھ دینی چاہیے تاکہ دیگر برادران کو اس ایپ
کی جانب متوجہ کیا جاسکے۔
ایپ کا مکمّل تعارف و خصوصیات
ایک_زبردست_موبائل_ایپ
⬇️
پانچ لاکھ سے زائد لوگ اس ایپ کو پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کرچکے ہیں
⬇️
ریٹنگ ساڑھے چار سے اوپر، تقریبا پانچ
⬇️
پلے اسٹور پر 12 ہزار سے زیادہ اس ایپ پر مثبت تبصرے ہوچکے
⬇️
سب سے زیادہ تبصرہ یہ ہوا کہ اس ایپ میں دریا کو کوزے میں سمویا گیا.......... د ریور اِن دی جار
⬇️
اس میں وہ تمام اہم چیزیں شامل ہیں جن کی ضرورت ایک مسلمان محسوس کرتا ہے
⬇️
ایپلیکیشن صرف_12_ایم_بی میں ہے
اِس ایپ کے چند مشمولات
⬇
●
انگریزی و ہجری کلینڈر (ہجری کلینڈر کو ہر ماہ پاکستان و ہندوستان کی ہلال کمیٹیوں کے اعلان کے فوراً بعد اپ ڈیٹ کردیا جاتا ہے، جس کیلیے صارفین کو ایپ اپ ڈیٹ کرنے کی قطعا ضرورت نہیں پڑتی)
●
کسی بھی تاریخ پر یادداشت یا نوٹ اپنے کیبورڈ سے لکھنے کی سہولت
●
اوقاتِ نماز (آپ جہاں موجود ہیں وہاں کی لوکیشن دے کر اوقات نماز معلوم کریں، عصر حنفی یا شافعی خود منتخب کریں)
●
اوقات نماز کی دائمی جنتری
●
قبلہ نما
●
ہوم اسکرین پر سیٹ کرنے کیلیے ایک خوبصورت گھڑی، جس میں اسلامی اور انگریزی تاریخیں، دن، وقت اور نمازوں کے اوقات اردو اور انگلش میں سب ایک جگہ دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ گھڑی سیٹ کرنے کا طریقہ اس
یوٹیوب ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے
●
ائمہ و خطباء حضرات کیلیے جمعے کے اردو بیان کی تیاری کے لئے ہر منگل کی شام اردو بیان کا موضوع مع مواد کے ارسال کیا جاتا ہے۔
●
مکمل قرآن یونیکوڈ
●
13
لائن قرآن پی ڈی ایف
●
15
لائن قرآن پی ڈی ایف
●
16
لائن قرآن پی ڈی ایف
●
قرآن کریم میں اپنی تلاوت کے مقامات کو محفوظ رکھنے کے لیے بک مارک کی سہولت
●
ترجمہ قرآن کریم مکمل: سرچ و بک مارک کے ساتھ
●
صبح شام کے مسنون اذکار مع ترجمہ
●
روز مرہ کی دعائیں مع ترجمہ
●
جمعہ کے پانچ خطبے
●
عیدین کے دو دو خطبے
●
نکاح کا ایک خطبہ مع طریقہ نکاح
●
چہل درود مع ترجمہ
●
چہل حدیث مع ترجمہ
●
چہل ربنا مع ترجمہ
●
چہل اللہم مع ترجمہ
●
ایپ آف لائن ہے، یعنی ایپ کے مشمولات کو کھولنے کیلیے پہلی بار نیٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور بس! مشمولات ایک بار کھل جانے کے بعد پھر نیٹ بند ہونے کی صورت میں بھی نہایت آسانی سے کھلتے ہیں۔
نوٹ: تعلیمی ویڈیوز: ایپ کے استعمال کو سکھانے کیلیے ضروری ضروری ویڈیوز اس سیکشن میں رکھی گئی ہیں، یہ سیکشن آن لائن ہے، یہاں نیٹ کی ضرورت رہے گی

6 تبصرے
بہت خوب ماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںمفتی صاحب کے کونسے فرزند کا ہے یہ ایپ
جواب دیںحذف کریںمحمد سعید
حذف کریںکونسے بیٹے ہیں کیا نام ہے انکا
جواب دیںحذف کریںاور یہ راہی حجازی کون ہیں
جواب دیںحذف کریںیہ تو انہیں سے پوچھئے گا آپ حضرات کی سہولت کے لیئے آنجناب کے یوٹویب اور فیسبوک لنک مضمون میں مینشن کردیئے گئے ہیں
حذف کریں