Ticker

6/recent/ticker-posts

عورت کی اپنی اصل زندگی یہی ہے


 💕

اگر یہ نہیں ہے،،، تو اس کی کوئی زندگی نہیں ہے۔۔۔ پھر وہ دوسروں کی زندگی جی رہی ہے،،،،، اپنے ماں باپ کی،،،،،اپنے شوہر کی۔۔۔اپنے بچوں کی۔۔۔اس کی اپنی زندگی اتنی ہی ہے

💕

 اگر کسی مرد نے اپنی بیوی کو پیار نہیں دیا،،، عزت نہیں دی،،، چاہے کسی بھی وجہ سے نہیں دی،،، چاہے کسی بھی اعلیٰ و ارفع مجبوری کی وجہ سے نہیں دی،،، حقیقت یہی ہے کہ اس نے اسے زندگی نہیں دی،،، اس نے اسے جینے نہیں دیا۔۔۔ اس نے اسے مار دیا ہے

💕

شوہر کی محبت ہی تو عورت کی زندگی ہے،،، اس کی عزت ہی تو اس کی سانسیں،،، اس کی خوشیاں ہیں۔۔۔ اگر اسے اپنے شوہر سے محبت اور عزت نہیں ملی،،، تو اسے زندگی نہیں ملی،،، اسے جیتے جی مار دیا گیا ہے۔۔۔ اس کے سامنے کوئی ریزن کاؤنٹ نہیں ہو گی۔۔۔ اسے زندہ در گور کرنا کہتے ہیں۔۔۔میں نے ان عورتوں کو چلتے ہوئے دیکھا ہے،،، جن کے شوہر انہیں محبت اور احترام دیتے ہیں،،، ان کی بات ہی کوئی اور ہے،،، ان کے چلنے پھرنے،،، اٹھنے بیٹھنے کا انداز ہی کوئی اور ہے؛،، اور میں نے ان عورتوں کو چلتے دیکھا ہے،،، جنہیں نہ شوہر کی محبت ملی نہ توجہ،،، نہ عزت نہ احترام،،، چلتی پھرتی روحیں نظر آئیں مجھے،،، بے جان جسم۔۔۔ویسے میں ایک چیز سمجھنے سے قاصر ہوں،،، بصد کوشش سمجھ نہیں آ سکی۔۔۔ آپ اپنی بیوی کو اپنے ماں باپ کے سامنے بولتا پسند نہیں کرتے، نہ کریں۔۔۔آپ اپنے بہن بھائیوں کو اگنور نہیں کر سکتے، نہ کریں۔۔۔آپ اسے آمدنی کی ساری تفصیل نہیں دے سکتے، نہ دیں۔۔آپ اس کے گھر والوں کو سر پر نہیں بٹھا سکتے، نہ بٹھائیں۔۔۔

اور آپ ایسی ہی کوئی اور چیز بھی نہیں کر سکتے، نہ کریں۔۔۔اس میں نفرت کرنے یا بے عزتی کرنے کا اختیار کہاں سے مل جاتا ہے آپ کو؟؟؟آپ یہ سارے کام نہ کریں،،، لیکن محبت اور عزت تو دیں۔۔۔ اور مجھے پتہ ہے ان سب کاموں کو نہ کر کے بھی آپ کسی کو محبت اور عزت دے سکتے ہیں،،، اسے اس کی اپنی نظروں میں گرنے سے بچا سکتے ہیں۔۔

مت بھولیں،

آپ کی بیوی آپ کا باطن ہے،،، آپ کا انر ہے۔۔۔ آپ کا ضمیر،،، آپ کی نیت،،، آپ کی حرام و حلال میں تمیز ہے۔۔۔ اسے گندہ اور پولیوٹ نہ کریں،،، اسے ڈیگریڈ نہ کریں۔۔۔جتنا ہو سکے ہمت اور حوصلہ برداشت سے کام لیں

 خدا کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں...

جب دونوں ایک دوسرے کا خیال کریں گے ایک دوسرے سے محبت اور غلطیوں کو نظر اندازکریں گے  تو زندگی خوبصورت ہوتی جائے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے