Ticker

6/recent/ticker-posts

« شہداء کربلا کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام »


 حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی نور اللہ مرقدہ نے عاشورہ کے دن مدینہ طیبہ میں ہم سے پوچھا کہ آج عاشورہ کا دن ہے،اب تک تم لوگوں نے حضرت_حسین اور اہل_بیت کے شہداء کو یاد کرکے ان کے لیے کتنا ایصال ثواب کیا؟ ہم چپ رہے ، تو حضرت نے سب خدام کو چپ دیکھ کر روتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہر محرم پر یکم محرم سے 10 محرم تک روزانہ شہداء کربلا کے ایصال ثواب کے لیے ایک ایک قرآن ختم کرنے کا اہتمام کررہا ہوں۔

ہم سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق پہچاننے سے بہت دور ہیں،جو تکلیف آپ کو اتنے بڑے لاڈلے کے حادثہ پر ہوئی ہوگی اس پریشانی اورغم میں ہم نے کوئی حصہ ڈالا ؟ کہنے والوں نے کہہ دیا ہوگا کہ یہ تو فقط دوسری جماعت  یعنی شیعوں کا کام ہے۔لاحول ولا قوۃ إلا بالله العلي العظيم

••

• (از : مولانا یوسف متالا رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ اجل حضرت شیخ زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے