Ticker

6/recent/ticker-posts

اب تو زنا کرنے کا ہر ذریعہ میسر ہے


 کسی کو بُرا لگے تو معاف کیجیے گا
جب عاشقی میں گرائے ہوئے بچے سڑکوں پر پڑے ہوں اور کتے اُسے نوچ رہے ہوں جب کوئی عورت فیمس ہونے کے لیئے کسی کے ساتھ رات گزار لے جب بچی یونیورسٹی سے سیدھا کلاس فیلو کے گھر جائے اور 3. 3 راتیں گزارے جب بیٹی پڑھنے کا کہہ کر عاشق کے ساتھ ڈیٹ مار رہی ہو تو سمجھ جاؤ کہ اب بچوں کو دنیا کی تعلیم کی نہیں بلکہ شادی کی ضرورت ہے
جب گینگ ریپ ہو رہے ہوں
جب 7 سال کی بچیوں کو نا بخشا جا رہا ہو
جب ھاسٹلوں  قبرستانوں اور ہوٹلوں میں زنا ہو رہا ہو تب سمجھ جاؤ کہ اس وقت معاشرے میں انسان کی سب سے بڑی ضرورت شادی ہے
لیکن ہم کیا کرتے ہیں 25 سال کی عمر تک کہتے ہیں ابھی تو اس کی شادی کی عمر نہیں ہے بعد میں دیکھ لیں گے پھر وہی بچے بھاگ کر شادی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں
ایک لڑکی نے میسج کیا میں سارے خاندان میں غلط ہوں
سارا خاندان مجھے کنجری رنڈی کہتا ہے
لیکن قاری صاحب میں نے تو زنا نہیں کیا
میں نے تو کوئی کنجری والے کام نہیں کیئے
میں نے تو بس نکاح کیا ہے
میری عمر 28 سال ہے ماں باپ شادی نہیں کروا رہے تھے تو میں نے خود ایک قدم اُٹھایا بھاگ کر شادی کی اب مجھے کنجری کہا جا رہا ہے اگر میں زنا کر لیتی تو بہتر تھا کیا ہمارے معاشرے میں زنا کو تو ترجیح دی جا رہی ہے مگر نکاح کو نہیں قاری صاحب میں اپنے ہی کزن سے محبت کرتی تھی مگر کبھی زنا نہیں کیا 6 سال تک امی ابو کو کہتی آئی ہماری شادی کروا دیں دونوں طرف سے ماں باپ نہ مانے ہم دونو نے بھاگ کر شادی کر لی اب ہم خوش ہیں مگر لوگ ہمیں غلط کہتے ہیں
کیا ہم شادی سے پہلے زنا کر لیتے تو بہتر تھا
کیا ہم زنا کرتے رہتے شادی کا نہ کہتے تو بہتر تھا
قاری صاحب میں آپ کے سامنے اپنی کہانی صرف اس لیئے لائی ہوں کہ آپ لوگوں کو بتائیں کہ جب بچوں کی شادی وقت پر نہ کروائی جائے تو بچے 2 قدم اُٹھاتے ہیں یا بھاگ کر شادی کر لیتے ہیں یا زنا کر لیتے ہیں
کیونکہ یہ وقت انسان کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے
قاری صاحب کئی لوگ اس بات سے اختلاف کریں گے اور کہیں گے کہ ہم تو چالیس سال سے صبر کر رہے ہیں یقین کریں وہ جھوٹ بول رہے ہونگے اس دور میں اتنی عمر تک صبر کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے
بہتر ہے ماں باپ بچوں کی جلدی شادی کروا دیں
دوستوں آپ حضرات کی خدمت میں  یہ موضوع اس لئے پیش کیا  ہے کہ اس سے پہلے بچے زنا کر لیں آپ اُن کی شادی کروا دیں
مگر لوگ اپنی ہزار مجبوریاں سُنا کر بعد میں کہتے ہیں نصیب کا کام ہے
کیا نصیب کہتا ہے جہیز بناؤ
کیا نصیب کہتا ہے امیر ترین لڑکا دیکھو یا جاب ہولڈر دیکھو 
کیا نصیب کہتا ہے آس پاس ہزار رشتے ہوں مگر آپ کو دور کا رشتہ چایئیے ہوتا ہے
کیا نصیب کہتا ہے پہلے بچوں کو پڑھاؤ پھر اُن کو نوکری لگوا کر اُن کی کمائی کھاؤ پھر 40 سال بعد بولو اب آپ کی شادی کی عمر ہے آپ کی شادی کروا دیں
کیا نصیب میں لکھا ہے کہ جہیز نہیں دوگے تو شادی نہیں ہو گی
کیا نصیب میں لکھا ہے کہ بڑے میرج حال میں شادی نہیں کرو گے تو شادی نہیں ہوگی
کیا نصیب میں لکھا ہے کہ ولیمے میں اچھا کھانا بنانے پر شادی ہوگی
کیا نصیب کہتا ہے شادی سے پہلے نوکری کرو پھر شادی ہوگی
کیا نصیب میں لکھا ہے کہ ہزاروں لوگوں کو شادی پر بلاوا دیں گے تو شادی ہوگی
شادی کو مشکل نصیب نے نہیں آپ نے کیا ہے
شادی تو اتنی آسان ہے یہاں 4 گواہ لاؤ مولوی لاؤ
پوچھو قبول ہے ہوگئی شادی
اپنا نام روشن کرنے کو ہزاروں انتظامات کرنے کے لیئے بچوں کو جوانی میں بوڑھا کر دیتے ہو اور کہتے ہو جب نصیب میں ہوگا تب ہوگی شادی بچوں کی
کیا یہ وقت ہے بچوں کو 35 سال تک بغیر شادی کے گھر میں بٹھائے رکھنا
کیا آپ کی اتنی عمر تھی تو آپ نے صبر کیا تھا
کبھی اپنے آپ کو بچوں کی عمر سے میچ کرکے اندازا لگایا ہے کہ جب ہماری اتنی عمر تھی اور جب ٹی وی اور موبائل نہیں تھے تب ہم نے صبر کیا تھا
اگر سہولتیں نہ ہونے کے باوجود بھی آپ نے صبر نہیں کیا تھا تو اب بچے کیسے صبر کر سکتے ہیں
اب تو ہاسٹل ہے
اب تو موبائل ہے
اب تو ہوٹل ہے
اب تو رومز ہیں
اب تو گاڑیاں ہیں
اب تو رات کو کسی بھی عاشق معشوق کو بُلانا ہو ایک میسج کرکے بُلا سکتے ہیں
اب تو زنا کرنے کا ہر ذریعہ میسر ہے
خُدارا اپنے بچوں پر رحم کریں اُنہیں زنا کرنے پر مجبور نہ کریں
اللّٰہ پاک سے دعا ہے اللّٰہ پاک سب بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے اور سب بہن بھائیوں کو زنا سے بچائے رکھے نیک اعمال کرنے کی توفیق دے جنت کا حق دار بنائے

نوٹ: اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللّٰہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
اگر کسی کو میری یہ پوسٹ بُری لگے تو میں معذرت خواہ ہوں آپ کے الفاظ آپ کی پہچان ہیں. 
آپکی مخلص دعاؤں کا طالب 
محمد صادق متعلم دارالعلوم دیوبند.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے