کسی بھی مرد کا اپنی بیوی سے سب سے گھٹیا اور سنگین مذاق اس کے سامنے اپنی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے
مجھے ان کم عقل مردوں کی سمجھ نہیں آتی جو اس بات کو محض مذاق ہی خیال کرتے ہوئے بار بار اس غلطی کو دہرائے جاتے ہیں
اسلام میں دوسری شادی کا حکم نہیں ،دوسری شادی کی اجازت ہے اور یہ اجازت بھی محض عیاشی نہیں بلکہ نہایت سخت پاپندیوں کے ساتھ ہے
میرے ایک دوست کی یہی عادت ہے ،اٹھتے بیٹھتے ہرجگہ دوسری شادی کی تسبیح پڑھتا رہتا ہے ،اسکی وائف بظاہر مذاق میں اسکا ساتھ دیتی ہے لیکن کئی بار میری اہلیہ کے سامنے دل کے پھپھولے پھوڑ چکی ہے کہ اسکے لئے یہ مذاق کسقدر دل آزار ہوتا ہے
خدا کے بندو ، بیوی کیلئے شوہر کا سب سے بڑا تحفہ ہی یہی ہے کہ وہ اسے محفوظ ہونے کا احساس دے ،اسے اس بات کا یقین ہو کہ اسکا شوہر صرف اور صرف اسکا ہے اور اسی کا رہے گا ،اگر آپ کو کوئی مجبوری نہیں درپیش اور واقعتا'' دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تو کیوں اپنی بیویوں کی نظروں میں خود کو بے توقیر کرتے ہو ؟ کیوں اپنی محبت کو رسوا کرتے ہو اور اپنی ازدواجی زندگی میں زہر گھول رہے ہو ؟
بیوی کو اعتماد دیں ،محفوظ ہونے کا یقین دیں اور پھر کسی دن چپکے سے دوسری شادی کرلیں ،شور کیوں ڈالا ہوتا ہے احمقو ،فٹے منہ تمہارا..
😜😜😜
منقول
0 تبصرے