Ticker

6/recent/ticker-posts

یوم مزدور: مختصراً تجزیاتی باتیں


محسن انسانیت رحمت دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ نے مزدور کے حقوق اور اس کی ذمہ داریوں کو اس طرح بیان فرمایا : " اعطوا الاجیر اجرہ قبل ان یجف عرقہ " کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسکی اجرت ادا کردو ! اس حدیث میں جہاں مزدوری کرانے والے کو محنتانہ ادا کرنے میں تاخیر کرنےسے روکا گیا ہے وہیں مزدور کو بھی خاموش تلقین کی گئ کہ مزدوری اس طرح کرو کہ تمہارا پسینہ نکلے

مگر افسوس آج ہمارے معاشرے میں دونوں طرف سے بے حد کوتاہی و حق تلفی ہو رہی ھے ، مزدور اپنی ذمہ داری و محنت اور دیانت کے ساتھ کام کرنے سے کتراتا ہے اور کام میں بددیانتی وعدہ خلافی اور سستی و کاہلی مستری مزدور کی پہچان بن گئ ہے یہ بات بہت تکلیف دہ اور قابل افسوس ہے جبکہ دوسری جانب یہ بھی دیکھا گیا کہ مالک لوگ مزدوری کے پیسے ادا کرنے میں بہت تاخیر اور ٹال مٹول کر رہےہیں اور بعض تو اللہ معاف کرے مزدور پیشہ غریب کی اجرت بھی دبا جاتے ہیں اس سے بڑا ظلم بھلا کیا ہوگا۔۔۔۔۔؟

لہذا ہم سب کو اپنی انسانی اخلاقی شرعی سماجی اور ملی ذمہ داری اور دوسروں کے حقوق کی ادائگی پر ہمیشہ نظر رکھنی چاہئے کہ حقوق کی ادائیگی کا نام ہی دین ہے اور بندوں کے حقوق(حقوق العباد) کا معاملہ انتہائی نازک و اہم بھی ہے اور رب تعالیٰ کے ہاں بھی اسکی معافی نہی ہے جب تک حق ادا نہ کردیا جائے ،

آئیے آج ہم ایک مرتبہ پھر سے اس بات کا عزم و ارادہ کر لیں کہ ہم اپنے حقوق معاف کرکے دوسروں کے حقوق کو ادا کریں گے ، اپنی زبان و ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہی پہنچائیں گے اور انسانیت کی خدمت کا مزاج بنائیں گے !!!!

بہ تسبیح و سجادہ و دل نیست

طریقت بجز خدمت خلق نیست

اور مزدور بھائیوں کے نام یہ شعر ؂

سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پر اخبار بچھا کر

مزدور کبھی نیند کی گولی نہی کھاتےکھاتے

اللہ پاک سبھی محنت کش افراد کی روزی روٹی میں برکتیں عطا فرمائے - آمین !


عبدالرحیم ضیائی قاسمی

مدرسۃ التوحید جامع مسجد

تھنہ منڈی،راجوری،جموں کشمیر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے