Ticker

6/recent/ticker-posts

محبوب بدل سکتاہے لیکن اچھا انسان نہیں


 جو یہ لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ بس محبوب مل جائے تو اور کچھ نہیں چاہیئے محبوب کے ساتھ زندگی جیسی بھی ہوئی گذار لیں گے جب پیٹ میں روٹی نا ہو

کہیں جانے کے لیئے ڈھنگ کا سوٹ نا ہو جب برسوں بھی پسند کا کھانے کو نا ملےجب محبوب لاپرواہ ہو جب وہ آپ کو لے جا کر سسرال والوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ کر بھول جائے جب اولاد تکلیف سے تڑپ رہی ہو اور دوا کے پیسے نا ہوں جب محبوب باہر مزید عورتوں پہ اپنی عاشق مزاجی کے سبب فدا ہو رہا ہو جب شادی کے چند دن بعد ہی محبت کا سیاپا ختم ہو کر اصل زندگی شروع ہو جائے جب رہنے کو گھر اچھا نا ہو جب بات بات پڑ لڑائی ہونے لگے

ساری محبت غائب ہو جاتی ہے...

میری ایک بات لکھ کر رکھ لیں محبوب بدل سکتاہے لیکن اچھا انسان نہیں بدلتا نکاح کرنے کے لیئے اچھا شریف ذمےدار اور کمانے والا عزت کرنے والا شخص چنیں محبوب نہیں جب شوہر پیٹ بھرنے والا اور عزت کرنے والا ہو تو محبت لازمی ہو جاتی ہے

آپ نہیں جانتیں کہ کون بہترین ہے بےشک اللہ جانتا ہے 

اس لیئے رب کے فیصلوں پہ سر جھکائیں دل کے آگے نہیں

ورنہ یہ دل آپ کو رلانے اور خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا

ہم نے کتنے ہی سڑک چھاپ عاشقوں (لڑکے لڑکیوں )کو دیکھا جو ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے کو تیار تھے لیکن جب بات نکاح کی آئ تو پانسا پلٹ گئے لھذا گزارش ہےکہ اس طرح کسی کی فرضی محبت میں پھنس نہ تو خود کو برباد کریں اور نہ اپنے والدین کی عزت کو نیلام کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے ہوسکتاہے آپ کو دونوں جہاں میں ذلالت کا سامنا کرنا پڑے 

دعا ہے کہ 

اللّه سب بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے