جب ہمسفر نیک ہو تو زندگی کی آدھی تھکاوٹیں اتر جاتی ہیں مشکلات کے بوجھ ہلکے ہو جاتے ہیں آزمائشیں آسان پڑ جاتی ہیں اور انسان کا قلب ہمیشہ عافیت میں رہتا ہے یقین کرو دنیا کی آسائشوں سے بھرپور انسان اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے جس کے دل میں ایمان کی حدت ہے جس کی شخصیت میں رب کی محبت جھلکتی ہے اگر ساتھ چلنے والے قدم سکون بن جائیں نا تو کھٹن راہیں بھی ہموار ہو جاتی ہے مگر جب ہمسفر ہی نیک سیرت نہ ہو تو زندگی کھٹن بوجھ اور عذاب لگنے لگتی ہے ہاں گڑیا ابھی وقت ہے اپنے لیے نیک سیرت انسان رب سے طلب کرتے رہو جس کے ساتھ سے تمہاری دنیا و آخرت سنور جائے
اللھم انی اسئلک جلیسا صالحا
0 تبصرے