نوٹ :کچھ لوگوں کے اصرار پر اس مضمون کو دوبارہ پوسٹ کیا جارہا ھے
چندریان 3 کی کامیابی سے انڈیا چاند کے قطب جنوبی حصے تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے
چاند مشن چندریان 3 نے تین لاکھ اور چالیس ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرلیا ہے،،، یعنی "چندریان 3" چاند کے مدار میں داخل ہوچکا ہے اب چاند کے مدار میں دو تین چکر لگانے کے بعد چاند کے قطب جنوبی ساٸڈ پر اتار دیاگیا ہے اور یہ مشن کامیاب ہوگیا ہے انڈیا چاند کے قطب جنوبی سائیڈ پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔چاند کے اس حصے کے بارے میں "NASA" اور "ESA"بھی نہیں جانتے یعنی یہ مشن بہت ہی اہم ہے،، کیونکہ اب تک امریکہ، چین اور روس کے جتنی بھی چاند مشن تھے ان سب نے کبھی قطب جنوبی پر لینڈنگ نہیں کی۔۔۔۔۔۔ اور نا کبھی اس ساٸیڈ کے لٸے کوئی مشن روانہ کیا یہ پہلا "مشن" ہے جو پہلی بار چاند کے قطب جنوبی ساٸیڈ پر لینڈنگ کرچکا ہے ۔
چونکہ زمین کے مدار سے نکلنے کے بعد چندریان 3 تین پاور سٹیجز گراچکا ہے۔جس کی وجہ سے اس کی رفتار کافی بڑھ چکی ہے۔۔یعنی چندریان کا رفتار اس وقت لگ بھگ 36000 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔۔اسرو expert کا کہنا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے تک چندریان 3 چاند کے گرد تقریبا پانچ چکر مکمل کرکے سب سے اندرونی مدار میں داخل ہوگیا ہے ۔ اسے چاند کے "قطب جنوبی" کے علاقے میں اس جگہ کا پتہ لگانے میں مزید دس دن لگے جہاں اُسے اترنا تھا
اس وقت چندریان 3 چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہو چکا ہے۔ اب بس لوکیشن ڈھونڈنے کی بات ہے۔
چندریان 3 چاند پر قطب جنوبی میں کیا ھے اس کی معلومات کے ساتھ کیمیکل، پانی ماحول اور درجہ حرارت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا .
اگر کوئی سوچ رہا ھے کہ صرف وہ اس وقت انڈیا سے پیچھے ھے ، تو وہ غلط ھے ۔،،،،،،،،،،،صرف وہ ھی نہیں بلکہ اس وقت انڈیا امریکہ، چین اور روس سے بھی آگے جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
چندریان 3 مون مشن کامیاب ھوگیا ہے اس لئے چاند کے " قطب جنوبی" حصے کا دیدار کرنے والا انڈیا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
چندریان 3 کا وزن 3900 کلو گرام ھے، اس پر لاگت 6.1 ارب آئی ھے.
0 تبصرے