Ticker

6/recent/ticker-posts

آپ اور میرا مقابلہ نہیں ہے

کس نے اچھا کھانا بنایا؟

کس کے بچے زیادہ تمیز دار؟

کس کی مصروفیات کس سے زیادہ؟

کس نے کتنا پڑھ لیا ہے؟ 

ہم انسان ہیں، ریس کے گھوڑے نہیں ہیں

کچھ دن تو مقابلہ آگے بڑھنے اور شاید زور لگانے پر اکسائے

مگر جب ہر ریس جیتی نہ جا رہی ہو، تو انسان کو لگتا ہے

دفع کرو

مٹی پاؤ

میرے سے نہیں ہوتا

میں کسی قابل نہیں ہوں

تو کیا یہ اچھا نہیں کہ مقابلہ شروع ہی نہ ہو

سیکھا جائے،

بس اپنی نوک پلک سنوارنے کو،

اللہ کی رضا پانے کے لیے،

اور ہر روز بس اپنی طرف سے، نیک نیتی سے، اپنی تسلی کے لیے

*اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےکام کرتے جائیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے