زینب_جہاں_علیگ کے نام سے مشہور آئیڈی معلوم ہوا ہے کہ ایک سنگھی کی تھی جس نے محبین علماء دیوبند کے نام سے ایک گروپ بھی بنایا تھا جسمیں علماء خصوصاً تعلیم یافتہ لڑکیوں کو جوڑا گیا اور مزید اپنے قریب کرنے کے لئے اسلامی شخصیات پر شعری اور نثری انعامی مقابلہ بھی کراۓ گیے تھے اور اس گروپ کے ذمہدار علماء کو بنایا گیا تھا جو اب آر ایس ایس کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے اور مسلم ایڈمنز کو نکال دیا گیا ہے،
اسکی دوسری آئیڈیا ربابہ خاتون کے نام سے بھی تھی جو اب روبی سنگھ کے نام سے موسوم ہے جس نے پہلے غربت پھر طلاق اور اب کچھ دن سے اپنے ارتداد کی آڑ میں مسلمانوں سے لاکھوں روپیے لوٹ لیے،
زینب نامی آئڈی سے اس سنگھی نے ابھی کچھ دن پہلے اکسیڈنٹ کے بہانے بھی خوب ہمدردی اور پیسے اینٹھے تھے جسکی اطلاع سب کو اس نے اپنی دوسری آئیڈی (روبانہ) سے اسکی دوست بن کر دی تھی
خیر! ابھی تک تو دیکھنے میں یہی آیا تھا کہ لوگ فیس بک پر لڑکی کے نام سے لائک وکمنٹس بٹورتے ہیں لیکن زینب جہاں (روبانہ) نے اچھی خاصی رقم بٹور لی ہے ابھی ایک شخص کا کمینٹ پڑھ رہا تھا کہ ابھی تک ایک لاکھ سے زائد دے چکا ہوں۔ اور ممکن ہے بہت سی لڑکیوں کو دین بیزار بھی کردیا ہو
اس لیے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ فیسبک پر کسی پر اعتماد نہ کریں اور صرف کسی کی آئیڈی سے اسکے دیندار اور مسلمان ہونے پر بالکل یقین مت کیجیے اور لڑکیوں کی آئیڈیز سے بہت دور رہیں، یہ مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے جو ہر دن ایک نئے انداز میں سامنے آتی ہے
نوٹ۔۔۔ علماء سے میری خصوصی گزارش ہے کہ جلدی کسی سے متاثر نہ ہوا کریں اور لڑکیوں کی آئیڈیز سے بہت دور رہا کریں اور ہماری مسلم بہنیں بھی ہر مسلم لڑکی کی آئیڈی کو ایڈ نہ کیا کریں، اپنی تصاویر اور پرسنل انفارمیشن تو بالکل کسی سے فیسبک وغیرہ پر شئر نہ کریں
ان سے محتاط رہیں یہ ٹریننگ یافتہ ہوتے ہیں

3 تبصرے
بالکل صحیح فرمایا آپ نے
جواب دیںحذف کریںطلبۂ مدارس کے لیے حل شدہ سروے پیپر
جواب دیںحذف کریںhttp://surl.li/dbswk
درست فرمایا
جواب دیںحذف کریں