Ticker

6/recent/ticker-posts

بیگم_صاحبہ_کےچودہ_نکات


الحمد للہ ، اب میری بیگم بھی ساس بننے والی ہیں ۔ کل میں نے ان سے پوچھا ، تم بہو لانے کے بعد اپنے گھر کا ماحول خوشگوار رکھنے کے لئے کیا کچھ کرو گی ۔ 

وہ اس وقت تو  چپ رہیں ۔  لیکن آج صبح میں سو کر اٹھا تو تکیئے کے نیچے اس کی یہ تحریر پڑی تھی ۔ 

میں آپ کو  لکھ کر دے رہی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ بیٹے کی شادی کے بعد ۔۔۔۔

1️⃣

میرا بولنا اور  میرا چپ رہنا ، سب گھر کے خوشگوار ماحول کے لئے ہوگا ۔

2️⃣

 بہو  کی ہر اچھی بات اور اچھے کام پہ اس کی تعریف کروں گی ، اور اسے دعائیں دوں گی ۔

3️⃣

 شادی شدہ بیٹیوں کو اپنے گھر میں مداخلت کی اجازت نہیں دوں گی ۔

4️⃣

 اپنے کسی رشتہ دار ، بہو کے رشتہ دار ، کسی پڑوسی ، اور کسی بھی جاننے والے کے سامنے ، اپنی بہو کی برائی نہیں کروں گی ۔

5️⃣

 گھر میں جو چاہے ہو جائے ، اس کے  میکے کے کسی بھی  فرد سے اس کی شکایت نہیں کروں گی ۔

6️⃣

 اسے ، اس کی کسی ایسی بات پہ نہیں ٹوکوں گی ، جس سے میرے گھر یا میری ذات کا کوئی نقصان نہ ہو ۔

7️⃣

 وہ میرے بیٹے کے ساتھ جہاں بھی جائے ، اور رات کو جب بھی واپس آئے ، اسے کچھ نہیں کہوں گی ۔

8️⃣

 اس کے لباس ، اس کے پکوان اور اس کے اخلاق کی تعریف کرتے رہنے کو اپنی روٹین بنا لوں گی ۔

9️⃣

 اپنے  بیٹے کے آرام ، سکون ، سہولت ،  لباس اور خوراک کا خیال رکھنے پر ، وقتاً فوقتاً اپنی بہو کا شکریہ ادا کرتی رہوں گی ۔

1️⃣0️⃣

اس کے میکے والوں کے سامنے ، اس کے اچھے کاموں اور اچھی باتوں کو سراہتی رہوں گی ۔

1️⃣1️⃣

وقتاً فوقتاً بہو کی موجودگی میں ، اس کے ماں باپ کا شکریہ ادا کیا کروں گی ، کہ انہوں نے اپنے جگر کا ٹکڑا کاٹ کر ، ہمیں گفٹ کر دیا ہے ۔

1️⃣2️⃣

اس کے صبح لیٹ اٹھنے کو گھر کا مسئلہ نہیں بناؤں گی ۔ کیونکہ اس کے پاس چند ہی سال ایسے ہوں گے  ۔ جب بچے سکول جانے لگے ، خود ہی جلد اٹھنا شروع ہو جائے گی ۔

1️⃣3️⃣

اس کے تجربے اور فہم کا ، اپنے تجربے اور فہم سے مقابلہ نہیں کروں گی ۔ اور جنریشن گیپ کے مسائل کو بہو کی کمزوریاں تصور نہیں کروں گی ۔

1️⃣4️⃣

میں پہلے ہی دن سے  ان سب باتوں کا دھیان رکھوں گی تاکہ بعد میں کوئی جھجک ،   میرے  وعدوں کی تعمیل میں حائل نہ ہو ۔

اللہ میرا حامی و ناصر ہو ۔ اور مجھے ان میں سے زیادہ سے زیادہ نقاط پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے ۔ تاکہ میں خود بھی خوش رہ سکوں اور بہو کو بھی اک پرسکون ماحول دے سکوں ۔ آمین ۔

اللہ پاک میری  بیگم صاحبہ کو ، اپنے ارادوں میں کامیاب فرمائیں ۔ آمین ۔

منقول


•⊰✿🌹 جزاكم ﷲ خيراً 🌹✿⊱•

منقول 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے