Ticker

6/recent/ticker-posts

عرفہ کا روزہ اور تکبیرات تشریق Arfa ka roza aur takbeerate tashreek







 ❶ 

عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے دوسال کے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں


حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم عرفہ کے روزے کےبارے میں فرمایا :مجھے اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے کہ وہ یوم عرفہ کا روزہ رکھنے کی صورت میں گزشتہ سال اور اگلے سال کے گناہ بخش دے گا 

صحیح مسلم : ۱۱۶۲

❷ 

تکبیرِ تشریق میں  لفظِ الله أكبر چار   مرتبہ ہے،  پوری تکبیر یوں ہے: 

الله أكبر الله أكبر، لا إله لا الله والله أكبر، الله أكبر ولله الحمد

❸ 

مذکورہ تکبیرات نو ذی الحجہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن یعنی 13 ذی الحجہ کی  عصر کی نماز کے بعد تک، ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے، مردوں کے لیے بلند آواز سے اور خواتین کے لیے آہستہ پڑھنے کا حکم ہے۔


راہی حجازی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے